حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ، رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے، رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک گفتگو کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے رانا ثنااللہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنائو کم کرنے کے لیے بھی بات چیت ہو گی، بانی چئیرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
