وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کےہم منصب جیہون بیراموف سے رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کےہم منصب جیہون بیراموف سے رابطہ، موجودہ ...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کےہم منصب جیہون بیراموف سے رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے موجودہ علاقائی صورتحال پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔