ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے: علیمہ خان

ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے: علیمہ ...
ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے: علیمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ’’ ہم تب سے پریشان ہیں جب سے ان کی آنکھ سے متعلق سنا ہے۔ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔‘‘

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔