بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے گلوبل پی کے ایم ایپ متعارف کرا دی گئی

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے گلوبل پی کے ایم ایپ متعارف کرا دی گئی
بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے گلوبل پی کے ایم ایپ متعارف کرا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا، پاسپورٹ کی تجدید اور مختلف دستاویزات کی آن لائن تصدیق کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق وفاقی پولیس نے اس مقصد کے لیے “گلوبل پی کے ایم” ایپ متعارف کرا دی ہے۔ ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد ہارون جوئیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو اب وہ تمام سہولیات آن لائن دستیاب ہوں گی جو پاکستان کے خدمت مراکز میں فراہم کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی کے ایم ایپ کی لانچنگ ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ سہولت 40 سے زائد ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے بھی دستیاب ہوگی۔ پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق ایمپلائر ویریفکیشن ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔

ڈی جی سیف سٹی کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی خدمت مراکز کی تمام سہولیات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے، جبکہ ملازمین کی ویریفکیشن کا عمل بھی اسی ایپ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے گا۔