اردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ

اردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ
 اردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر اردوان نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کی کوششوں سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو جنگ بندی قائم ہوئی تھی، اس کی بحالی میں بھی انقرہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 صدر اردوان کے مطابق خطے میں ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سفارتکاری کی طرف دوبارہ رجوع کرنا انتہائی مفید ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -