پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ

پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ ...
 پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی بینائی میں کافی بہتری آئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز  کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، میڈیکل ٹیم میں ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل تھے۔ پمزکے ماہر امراض چشم ڈاکٹرعارف اور ڈاکٹر اوصل بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچی۔

اس حوالے سے پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، بورڈ میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

اعلامیے کے مطابق انٹرا وٹریئل انجیکشن کی دوسری خوراک کے بعد فالو اپ چیک اپ کیا گیا، دونوں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ، فنڈواسکوپی اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا گیا، میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، موجودہ مرحلے پر بانی پی ٹی آئی کی بینائی تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان کے مزید علاج اور دیکھ بھال کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید :

قومی -