ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کو’’ اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن‘‘ قرار دیدیا

ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کو’’ اسرائیل کا فالس فلیگ ...
ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کو’’ اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن‘‘ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران ( مانیٹرنگ  ڈیسک ) ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرایا اور حملے کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق  ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا۔ ایران نے سعودی عرب پر بھی یہ بات واضح کر دی ہے۔

اس سے قبل یہ امریکی قدامت پسند تجزیہ کار نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں حکام نے موساد کے مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کیا۔یہ مبینہ ایجنٹس قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی بندرگاہ راس تنورا میں ریفائنری پر کل حملہ ہوا تھا۔