دہشتگردی کے واقعات سے لوگوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہو گا، شہری

دہشتگردی کے واقعات سے لوگوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہو گا، شہری
دہشتگردی کے واقعات سے لوگوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہو گا، شہری

  

لاہور (چودھری حسنین/ الیکشن سیل )د ہشتگردی کے واقعات کا الیکشن کے حوالے سے عوام کے جوش و خروش پر کوئی اثر نہےں پڑے گا کیونکہ لوگ تبدےلی چاہتے ہےں عوام ووٹ جس مرضی پارٹی کو دیںلیکن جو جذبہ اور جوش پےدا ہوا ہے وہ کبھی کم نہےں ہو گا لوگ ضرورووٹ کاسٹ کرنے کےلئے نکلیںگے ان خیالات کا اظہار شہریوں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، تفصیلات کے مطابق عمران بھٹی نے کہا کہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو ضرور گھر سے نکلےں گے اور ووٹ کاسٹ کرےں گے اور اگر حالات اےسے ہی خراب رہے تو ہم ووٹ ڈالنے نہیں جائےں گے کیونکہ ہمیں اپنی خان زےادہ عز یز ہے۔ کیونکہ ووٹ کاسٹ کرنے سے کوئی فرق تو پڑے گا بس سارے ہی چور ہےں راشد محمود کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں لوگوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر نہیں لگتاکہ لوگ کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے ڈریں گے عبد الرزاق، علی رضا کا کہنا تھا کہ اگر دہشتگردی کے واقعات اےسے ہی جاری رہتے ہےں تو پچاس فےصد لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے نہےں نکلےں گے محمد اسلم کا کہنا تھا کہ جو ابھی تک صورت حال دےکھنے مےں آرہی ہے کہ لوگوں کا جوش و خروش اور جذبہ سے نہیں لگتا کہ لوگ اس بار کسی بھی چیز سے ڈر جائےں گے یہ جتنا مرضی دہشت گردی پھیلائےں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا عوام ٹھان لےا ہے وہ ضرور اس دفعہ پاکستان کو چےنج کرکے دیکھائےں گے اور اس دفع پاکستان کی تارےخ کا سب سے زیادہ ٹرن آﺅٹ ہو گا۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -