عام انتخابات کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے جوان روانہ

عام انتخابات کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے جوان روانہ
عام انتخابات کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے جوان روانہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کے دوران امن وامان سمیت دیگر امور میں انتظامیہ کی معاونت کیلئے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے دستے روانہ کردیئے گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملیر چھاﺅنی سے دو دستوں کی صورت میں پاک فوج کے جوان روانہ کیے گئے ہیں ، مختلف علاقوں میں اپنی پوزیشنیں سنبھال کر امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھیں گے ۔ دستوں کے پاس عام گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بکتر بندگاڑیاں بھی موجود ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات رہیں گی ۔

مزید :

کراچی -