بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 9 سے 11 مئی تک عام تعطیل کا اعلان
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے عام انتخابات کے سلسلے میں 9 سے 11 مئی تک صوبے میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق 9 سے 11 مئی تک بلوچستان کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔