وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت کی جانب سے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور تقرری کے منظر گریڈ 22 کے افسر حبیب اللہ خان خٹک کو سیکرٹری ورکس تعینات کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب خاور اعوان کو وزارت مواصلات میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری نیشنل ریگولیشنز امتیاز عنایت اللہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں نیشنل کمیشن آف گورنمنٹ ریفارمز کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سپیشل سیکرٹری منیر احمد کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -