سربجیت سنگھ ہلاکت کیس: جیل سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ معطل ، نئی تعیناتیاں کردی گئیں

سربجیت سنگھ ہلاکت کیس: جیل سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ معطل ، نئی تعیناتیاں ...
سربجیت سنگھ ہلاکت کیس: جیل سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ معطل ، نئی تعیناتیاں کردی گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے بعدکوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ اوردوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے نئی تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوشوکاز نوٹس کے بعد سیکریٹری داخلہ نے تینوں افسران کو معطل کیا۔آئی جی جیل فاروق نذیر کے مطابق تینوں افسران کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔دوسری طرف پرنسپل جیل ٹریننگ سکول کامران انجم سپرنٹنڈنٹ جبکہ رضا محمود زمان کو ایڈیشنل سپرنٹنڈٹ کوٹ لکھپت جیل تعینات کردیاگیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق نور حسن بھگیلا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل لگا دیا گیا۔

مزید :

لاہور -