اصلی شیر بھی الیکشن کمیشن ”پہنچ“ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی اصلی شیر کیساتھ انتخابی مہم چلانے پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیاتاہم الیکشن کمیشن نے شیر کی حفاظت کیلئے تحفظ یعنی اپنے آپ سے ہی رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی درخواست الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کی گئی جس پر چیف الیکشن کمشنر اور اراکین مسکر ادیئے ۔ درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ ن لیگ اپنے جلسوں میں اصلی شیر لے کر پھرتی ہے ، انتخابی جلسوں میں شیر لے جانا انسانوں اور شیر دونوں کیلئے خطرہ ہے ، شیر کی اچھی طرح دیکھ بھال بھی نہیں ہوپارہی ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیاہے کہ اصلی شیر کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ میں نہیں آتا، جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں ۔