سونے کی کان بیٹھنے سے 100 کان کن ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

سونے کی کان بیٹھنے سے 100 کان کن ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں میں اضافے ...
سونے کی کان بیٹھنے سے 100 کان کن ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

  

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان کے علاقے دارفور میں سونے کی کان بیٹھنے سے 100 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کان کن ملبے تلے دبے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دارفر کے کمشنر ہارون الحسن کے مطابق متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -