اے این پی اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتار دو، نامعلوم افراد نے دھمکی آمیز پمفلٹس تقسیم کر دیئے

اے این پی اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتار دو، نامعلوم افراد نے دھمکی آمیز ...
اے این پی اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتار دو، نامعلوم افراد نے دھمکی آمیز پمفلٹس تقسیم کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد کی جانب سے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے اتارنے کیلئے دھمکی آمیز پفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں جن میں عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتار دیئے جائیں۔ دنیا نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے فجر کے وقت گھروں کے اندر پمفلٹس پھینکے جن میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتارنے اور ان سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور کارنر میٹنگ میں شرکت کرنے سے منع کیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ اے این پی اور پیپلز پارٹی کے جلسوں یا کارنر میٹنگز میں شرکت نہ کریں ورنہ انہیں بم حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ دھمکی آمیز پفلٹس کی تقسیم پر شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔