ہائیکورٹ نے شہباز شریف اور ملک قیوم کی گفتگو پر مبنی اشتہار روکدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کیخلاف چلنے والا اشتہارمستقل روکنے کا حکم دیدیاجبکہ پیپلزپارٹی نے فل بنچ میں چیف جسٹس کے بیٹھنے پر اعتراض کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ فل بنچ کے استفسار پر پیمرا کی طرف سے عدالت کو بتایاگیاکہ پیمرا نے اشتہار کے حوالے سے اداکی جانیوالی رقوم کا ریکارڈ طلب کررکھاہے ۔عدالت نے الیکشن مہم کے طور پر پیپلزپارٹی کی طرف سے شہباز شریف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے درمیان مبینہ گفتگو کے چلنے والے اشتہار پر حکم امتناعی جاری کردیااور الیکشن کمیشن ، پیمرا سے ہفتے کوجواب طلب کرلیا۔پیپلزپارٹی کے رہنماءشرجیل میمن نے کہاکہ چیف جسٹس کی بنچ میں شمولیت پر اعتراض کا فیصلہ کرلیاہے ، چیف جسٹس عمرعطاءبندیال ملک قیوم اور ن لیگ کے صوبائی صدر کے رشتہ دار ہیں ۔