جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ، اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 10شدت پسند مارے گئے
جنوبی وزیر ستان(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق تحصیل لدھا میں شدت پسندوں نے جمعہ کی صبح چیک پوسٹ پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10شدت پسند بھی مارے گئے جبکہ دیگر شدت پسند اپنے ہتھیار اوردیگرسامان چھوڑ کرفرارہوگئے، فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔