نوجوانوں کوگمراہ ہونے سے بچاﺅ۔ ۔ ۔ پیپلزپارٹی نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹادیا

نوجوانوں کوگمراہ ہونے سے بچاﺅ۔ ۔ ۔ پیپلزپارٹی نے عمران خان کیخلاف الیکشن ...
نوجوانوں کوگمراہ ہونے سے بچاﺅ۔ ۔ ۔ پیپلزپارٹی نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹادیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر آصف علی زرداری سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے پرالیکشن کمیشن میںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف شکایات جمع کرادی ہیں ۔ پیپلزپارٹی نے موقف اپنایا کہ عمران خان نوجوانوں کوگمراہ کررہے ہیں ، ا±ن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ا±ن کے جلسوں سے خطاب پردودنوں کیلئے پابندی لگائی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مانیٹرنگ سیل کی رکن پلوشہ خان اور دیگر ار کان نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو خطوط لکھے ہیں۔ خطوط میں کہاگیاہے کہ عمران خان نے یکم مئی کو شکر گڑھ اور ظفر وال میں جلسوں سے خطاب کے دوران صدر زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی،وہ اشتہاری مہم کے ذریعے ووٹ دینے کے بدلے غیر ملکی ویزوں کا لالچ دیرہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں شہباز شریف اور حنیف عباسی کی طرف سے دو مئی کو راولپنڈی میں انتخابی ریلی کے دوان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھی شکایت کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -