ن لیگ کے ’ ہم جماعت‘ امیدوارکا بھائی دو ساتھیوں سمیت گرفتار

ن لیگ کے ’ ہم جماعت‘ امیدوارکا بھائی دو ساتھیوں سمیت گرفتار
ن لیگ کے ’ ہم جماعت‘ امیدوارکا بھائی دو ساتھیوں سمیت گرفتار

  

شیخوپورہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں جاوید لطیف کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بھائی میاں منور لطیف اور ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔یہ گرفتاری مسلم لیگ ن ہی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167سے امیدوار عارف سندھیلہ پر حملے کے مقدمے میں کی گئی ہے ۔ یہ مقدمہ میاں جاوید لطیف ، ان کے دو بھائیوں اور مسلم لیگ ن شیخوپورہ سٹی کے صدر سمیت آٹھ افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے ۔ عارف سندھیلہ کو میاں نواز شریف کے شیخوپورہ میں جلسہ کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ۔ جا رہا ہے

مزید :

جرم و انصاف -