وین میں سلنڈر پھٹنے سے تین مسافر جاں بحق
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وین میں سلنڈر پھٹ جانے سے تین مسافر جاں بحق ہو گئے۔ یہ وین لاڑکانہ سے دادو جا رہی تھی کہ وگن روڈ پر بگٹی پھاٹک کے قریب سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہو گئے۔ مسافروں کے مطابق وین سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے سگریٹ سلگایا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔