علی ظفر نے بالی وڈ کی دو نئی فلمیں سائن کرلیں

علی ظفر نے بالی وڈ کی دو نئی فلمیں سائن کرلیں
 علی ظفر نے بالی وڈ کی دو نئی فلمیں سائن کرلیں

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان گلوکار علی ظفر نے بالی وڈ کی دو نئی فلمیں سائن کرلیں ۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک ملنے والی کامیابی صرف اور صرف میری فیملی اور مداحوں کی دعاﺅں کی بدولت ملی ہے بالی وڈ کے معروف فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور مستقبل میں بھی اپنے پراجیکٹس کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو تفریح فراہم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں دو نئے پراجیکٹس سائن کئے ہیں جو معروف فلمساز ادارے بنا رہے ہیں ان فلموں میں بھی پہلے کی طرح معمول سے ہٹ کر کرداروں کو ادا کرتا دکھائی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں فلموں کے ساتھ ساتھ میوزک کنسرٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے دونوں کام بہت مشکل ہیں ان کو وقت دینے کے لئے مجھے بہت سمجھ بوجھ کر اپنا شیڈول ترتیب دینا ہوں گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں فی الحال نہیں بتا سکوں گا لیکن جب ان فلموں کی عکس بندی کی جائے گی تو میڈیا کو اس حوالے سے تمام معلومات سے آگاہ کروں گا۔

مزید : کلچر


loading...