ہالی وو ڈ ایکشن سے بھرپور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی وو ڈ ایکشن سے بھرپور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کا نیاٹریلر جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک(آن لائن)مشہور زمانہ کارٹون کردار ننجا ٹرٹل نے اب فلمی روپ دھار لیا ہے۔جی ہاں اب ننجا ٹرٹل آرہا ہے بچوں بڑوں سب کا دل لبھانے کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جوناتھن لیبس مین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اور ایسے میں سپر ہیروزاپنے ایکشن کا جادو جگانے میدان میں اتر جاتے ہیں۔پیراماو¿نٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں پیٹ پلازیک،نویل فشر،جیریمی ہاورڈ اور ایلن رچسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ایکشن سے بھرپور رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر سے بھرپور یہ فلم 16مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -