ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ”ٹرسٹ می“ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ”ٹرسٹ می“ کا ٹریلر جاری

  



لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ”ٹرسٹ می“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ کلارک گریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ایک ایسے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو نوجوانوں کو سپرسٹار بنانے کیلئے شدید جدوجہد کرتا ہے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران بڑے بڑے خطرے مول لیتا ہے ۔فلم میں ہدایتکار کلارک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے ان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں امینڈاپیٹ ‘ سیم روک ویل ‘ لک آرسٹن اور لنڈا کرولا شامل ہیں ۔ فلم 6 جون کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر