سنی لیون ،عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

سنی لیون ،عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

  



ممبئی(آن لائن) کینیڈین نژ اد اداکارہ سنی لیون نے بھی عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیون نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو بھلانا نہیں چاہتیں کیونکہ آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہیں اپنے ماضی ہی کی وجہ سے ملا ہے۔ ہر آدمی کی طرح انہیں بھی شہرت اچھی لگتی ہے تاہم اس شہرت کی وجہ سے انہیں تھوڑا ڈر بھی لگنے لگا ہے۔ کینیڈین نڑاد اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی ترجیح کام کا حصول ہے۔

مزید : کلچر


loading...