کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ٹرسٹ مِی'کاٹریلر ریلیز
نیویارک(آن لائن)کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ٹرسٹ مِی 'Trust Me'کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ کلارک گریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ایک ایسے ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو نوجوانوں کوسپر اسٹار بنانے کیلئے شدید جدوجہد کرتا ہے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لیتا ہے۔رائٹر و ہدایت کار کلارک گریک اس فلم میں مرکزی کردار میں بھی جلوئہ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں امینڈا پیٹ،سیم روک ویل ،لک آوسٹن اور لنڈا کرولاشامل ہیں۔