ویمنز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی،آئرلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ویمنز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی،آئرلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  



گلاسگو (اے پی پی)ایف آئی ایچ ویمنز چیمپئنز چیلنج ون ہاکی ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ نے کوریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گلاسگو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں آئرلینڈ اور کوریا کی ویمن ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے آئرلینڈ کا ساتھ دیا اور آئرش ٹیم نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، کھیل کے پہلے ہاف میں آئرش ٹیم کو کوریا کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا اور دونوں نے ایک، ایک گول سکورز کئے تاہم پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری کی وجہ سے آئرش ٹیم فتح یاب رہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...