دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز برائن لارا 45بر س کے ہوگئے
سانتا کروز(آئی اےن پی )ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز برائن لارا 45بر س کے ہوگئے۔ اسٹائلش بلے باز کے کیریئر پر کئی اہم کامیابیاں آئیں۔ویسٹ انڈیز کا اسٹائلش بلے باز برائن لارا جب بلا اٹھائے میدان میں اترتا تو بالرز پر لرزہ تاری ہوجاتا، جارحانہ بلے باز نے بےشمار ریکارڈ اپنے نام کئے۔لارا نے انگلینڈ کے خلاف2004ءمیں ناقابل شکست400 رنز بنا کر آسٹریلیا کے میتھیوہیڈن کا 380 رنز کا ریکارڈ توڑا۔
لارا نے131 ٹیسٹ میں 11953 رنز بنائے۔299 ون ڈے میں19 سینچریوں اور63 نصف سینچریوں کے ساتھ40 کی اوسط سے10405 رنز بنائے، صرف یہ ہی نہیں، لارا نے کاو¿نٹی کرکٹ میں وار وک شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈرہم کی طرف سے لٹل ماسٹر حنیف محمد کا سب سے زیادہ499 رنز کا ریکارڈ بھی توڑا اور 501 رنز ناٹ آوٹ بنا کر ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ بعد ازاں لارا نے 2007ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کر دیا۔