ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،پاکستانی ویمن ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،پاکستانی ویمن ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

  



ٹوکیو (سپورٹس ڈ یسک)ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آخری میچ میں جمیکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ جاپان میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کی اب تک کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے، ویمن ٹیم نے مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے اور تمام میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کی ویمن ٹیم نے گروپ او کے پانچویں اور آخری راﺅنڈ میں جمیکا کو با آسانی 3-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کی شبنم بلال نے جمیکا کی شینکوئی کو زیر کیا، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کی راحیلہ کاشف نے حریف جمیکن کھلاڑی یونے کو ہرایا، تیسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عائشہ انصاری نے حریف جمیکن کھلاڑی کیڈیان کو شکست دی۔ پاکستانی ٹیم مسلسل پانچ میچ جیت چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...