اے سی سی پریمیئر لیگ،افغانستان اور نیپال نے دوسری کامیابی حاصل کرلی

اے سی سی پریمیئر لیگ،افغانستان اور نیپال نے دوسری کامیابی حاصل کرلی

  



کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ میں افغانستان اور نیپال کی ٹیموں نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ جمعہ کو لیگ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات جو جبکہ نیپال نے ملائیشیا کو شکست دی۔ لیگ کے چوتھے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 5 وکٹوں پر 302 رنز بنائے، سمیع اللہ شنواری نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان محمد نبی 77، عثمان غنی 55 اور نور علی زدران 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ خرم خان اور احمد رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 232 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ امجد علی کی 98 رنز کی دلکش اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ رحمت شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک اور میچ میں نیپال نے ملائیشیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ نیپال کی ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 37.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ محبوب عالم 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نیپال کے سمپل کامی کو شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3