پاکستان کے عالم گیر شیخ ایشین کنفڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس کے بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب

پاکستان کے عالم گیر شیخ ایشین کنفڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس کے بلا مقابلہ سینئر ...

  



 دبئی (اے پی پی)قطر کے مبارک الخیارین اور پاکستان کے عالمگیر شیخ ایشین کنفڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس کے بلا مقابلہ بالترتیب صدر اور سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری 30 ویں ایشین چیمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کے اجلاس فجیرا میں منعقد ہوا جس میں ای سی بی ایس کا نیا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا۔ قطر کے مبارک الخیارین صدر اور پاکستان کے عالمگیر شیخ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ شام کے مائیکل سیکرٹری اور ہانگ کانگ کے یوزف خزانچی منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر عالمگیر شیخ نے کہا کہ اے سی بی ایس کا سینئر نائب صدر منتخب ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور میں اس ذمہ داری پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

 اجلاس میں ملائشیا کو 2015ءمیں 31 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی دی گئی۔ اجلاس میں 32 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...