رائٹر ڈائریکٹر محسن الیاس کے سوپ ”گلہ تو رہے گا“کی کاسٹنگ جاری

رائٹر ڈائریکٹر محسن الیاس کے سوپ ”گلہ تو رہے گا“کی کاسٹنگ جاری

  



 لاہور(فلم رپورٹر)رائٹر ڈائریکٹر محسن الیاس کے سوپ ”گلہ تو رہے گا“کی کاسٹنگ جاری ہے اس سوپ کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد ہوگا۔نجی چینل دیکھو ٹی وی کے لئے بنائے جانے والے اس میگاپراجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عارف ملک ہیں ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے رائٹر ڈائریکٹر محسن الیاس نے بتایا کہ 100اقساط پر مبنی سوپ”گلہ تو رہے گا“میں ملک بھر کے سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو کام کا موقع دیا جائے ۔اس ڈرامے میں کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب کیا جائے گا میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن الیاس نے بتایا کہ چند اہم کرداروں کے لئے اداکاروں کا انتخاب عمل میں آچکا ہے لیکن تمام کاسٹ فائنل ہونے تک ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے ہماری خواہش ہے کہ سوپ کی کاسٹ کا اعلان ایک شاندار اور پُروقار تقریب میں میڈیا کی موجودگی میں کیا جائے۔

مزید : کلچر


loading...