شائقین کو پھر سے وہی پرانا عامر بن کر دکھاوں گا

شائقین کو پھر سے وہی پرانا عامر بن کر دکھاوں گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کے شکارپاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ شائقین کرکٹ کو پھر سے وہی پرانا عامر بن کر دکھائیں گے ، ٹیم میں واپسی کیلئے بے چین ہوں،ذہنی طور پر تھوڑی دشواری ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کے دباو¿ کا بوجھ ا±ٹھانے کےلئے پوری طرح تیار ہوں ۔ ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہاکہ وہ اِن دنوں کافی خوش ہیں کیونکہ کرکٹ میں ان کی واپسی میں تھوڑا عرصہ ہی باقی رہ گیا ہے اور وہ ایک بار پھر سے مسابقتی کرکٹ میں گیند دوبارہ اپنے ہاتھوں میں تھامنے کے لئے بے چین ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکہ خیز انٹری کے ساتھ ہی اگر انہیں عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کی سے ملایا گیا تو اس میں کچھ غلط نہیں تھا۔ ۔انہوں نے کہاکہ بورڈ اگر اس وقت ہمارا ساتھ دیتا تو شاید حالات مختلف ہوتے لیکن اعجاز بٹ نے ہماری ہی مخالفت شروع کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے میرے معاملے کو اٹھایا جبکہ نجم سیٹھی بھی اس حوالے سے کافی تعاون کررہے ہیں ،بورڈ کی کاوشوں پر حکام کا شکرگزار ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہاکہ برطانوی وکیل سے شادی کی خبروں میں صداقت نہیں تھی ،ہم اچھے دوست ضرور تھے ، دونوں کافی دن اکٹھے بھی رہے ،خاتون وکیل نے مجھے بہت حوصلہ دیا جس کو کبھی نہیں بھول پاﺅں گا۔