جونیئر ڈیوس کپ فائنل کوالیفائنگ راﺅنڈ،سنگاپور نے پاکستان کو پلے آف میچ میں شکست دے دی
کوالالمپو (سپورٹس ڈیسک)جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا فائنل کوالیفائنگ راﺅنڈ میں سنگاپور نے پاکستان کو پلے آف میچ میں 3-0 سے شکست دے دی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پلے آف میچ میں پاکستان کا مقابلہ سنگاپور سے تھا۔ سنگاپور کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو با آسانی 3-0 سے ہرایا۔ پہلے سنگل مقابلے میں سنگاپور کے کھلاڑی شرون فو نے پاکستان کے مدثر مرتضی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دی، دوسرے سنگل مقابلے میں سنگاپور کے کھلاڑی شہید عالم نے پاکستانی کھلاڑی مزمل کو یک طرفہ مقابلے میں 6-1 اور 6-0 سے زیر کر کے ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔ ڈبل مقابلے میں شہید عالم اور ڈی گریتھارن پر مشتمل سنگاپور کی جوڑی نے زاہد مجاہد اور مزمل پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔