میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

  



 میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں شروع ہوگا۔ 11 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے چیمپئن راجر فیڈرر مینز جبکہ امریکہ کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز ویمنز سنگلز میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...