یورپا فٹ بال لیگ،بین فیکا نے فائنل میں جگہ بنا لی

یورپا فٹ بال لیگ،بین فیکا نے فائنل میں جگہ بنا لی

  



لندن (سپورٹس ڈیسک) بین فیکا اور سیویلا کی ٹیموں نے یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بین فیکا نے جینونٹس کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں بین فیکا اور جیونٹس کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو آیا اور مقابلہ بغیر کسی گول برابری پر ختم ہوا تاہم فرسٹ لیگ میں 2-1 گول کی سبقت کی وجہ سے بین فیکا کی ٹیم نے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں ویلنسیا سی ایف کی ٹیم نے سیویلا کو 3-1 گول سے شکست دی تاہم ایگریگیٹ پوائنٹس سکور 3-3 برابری کی وجہ سے سیویلا کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں سیویلا کی ٹیم کو ویلنسیا کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ یونٹ 7 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...