نریندر مودی کی بہت بڑی مداح ہوں ، پریتی زنٹا
ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی بہت بڑی مداح ہوں اور امید ہے کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ میں مودی کی بہت بڑی مداح ہوں اور قوی امید ہے کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نریندر مودی کو انتخابی مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ انہیں صرف بھگوان سے دعا کرنی چاہیے ۔