سری لنکن کرکٹ ٹیم اینجیلو میتھیوز کی قیادت میںآئرلینڈ پہنچ گئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم اینجیلو میتھیوز کی قیادت میںآئرلینڈ پہنچ گئی

  



ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کی ٹیم اینجیلو میتھیوز کی قیادت میں دورہ یورپ میں شرکت کیلئے آئرلینڈ پہنچ گئی۔ سری لنکن ٹیم کو دورے کے دوران سینئرز اور تجربہ کار بلے باز مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ آئی لینڈرز دورے کے دوران آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے آئرلینڈ اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم دورہ یورپ کا آغاز 6 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے 8 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی، پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ آئی لینڈرز انگلش ٹیم کے خلاف سیریز شروع ہونے سے قبل 13 مئی کو ایسکس، 16 مئی کو کینٹ اور 18 مئی کو سسکس کے خلاف ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 20 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 جون تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3