ایشین گیمزکےلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

ایشین گیمزکےلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

  



اسلام آباد (اے پی پی) 17 ویں ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ایشن گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے ملک بھر میں سے اوپن ٹرائلز کے بعد ممکنہ 37 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا تھا۔ فیڈریشن حکام نے ممکنہ کھلاڑیوں کو کل اتوار کو کیمپ کمانڈنٹ شہناز شیخ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، کیمپ کیلئے ٹیم آفیشلز میں شہناز شیخ بطور مینیجر اور کوچ، ناصر علی، محمد شفقت بطور کوچ، سید ثمر حسین اور سید ابو زر کوچز، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر اور عدنان فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔ اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور، محمد اقبال، محمد عمران، محمد خالد، عباد علی، عبدالستار، زاہد اللہ، اسد عزیز، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصور عباس، عثمان حنیف، محمد شعیب، محمد بلال، ولید حمید، حماد، علی حسین، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، علی شان، محمد عمر بھٹہ، محمد رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند اکرم، ارسلان قادر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...