فہیم ہاشمی افغانستان اولمپک کمیٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے

فہیم ہاشمی افغانستان اولمپک کمیٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (اے پی پی)فہیم ہاشمی افغانستان اولمپک کمیٹی کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ 33 سالہ ہاشمی مشہور بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں اور وہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قومی اولمپک کمیٹی کیلئے ایک نیا دن اور جمہوری پراسیس ہے، ہم کھیلوں کے ذریعے امن قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے الگ رہ کر کام کرنے میرے لئے چیلنج ہے تاہم میں ملکی کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ ٹیم کو چین میں شیڈول یوتھ اولمپک گیمز اور اس کے بعد جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز میں شرکت کیلئے بھیجنا ہے، ملک میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہم ایتھلیٹس کو کارکردگی دکھانے کے مواقع فراہم کریں گے۔