سوشل میڈیا پراحمد شہزاد نے کرس گیل کو لاجواب کر دیا
کراچی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے نیا ہیئر اسٹائل اپنالیا۔ سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل سے جملے بازی بھی کی۔ کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی توتومیں تو عام سی بات ہے لیکن کھلاڑی اب سوشل میڈیا پربھی ایک دوسرے کی کلاس لینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ اورغصے کی وجہ سے پہچانے جانے والے احمد شہزاد نے نیا ہئیراسٹائل اپنایا اور تصاویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردیں۔ ساتھ ہی ساتھ کرس گیل سے بھی پوچھ لیا کہ وہ نئے اسٹائل میں کیسے لگ رہے ہیں۔ کرس گیل بھی مذاق اڑانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے، ٹوئیٹ کیا کہ احمد اپنے ہیئر اسٹائلسٹ پر فوراً مقدمہ کردو۔ احمد شہزاد نے گیل کو لاجواب کردیا۔ گیل کی ایک پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے پوچھا کہ اس شخص کے ہئیراسٹائلسٹ کے ساتھ کیا کیا جائے؟،،، خیر جو بھی ہو،،، یہ بات تو ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگے ہیں۔