لائسیسٹر شائر فوکسز نے سابق کیوی آل راﺅنڈر سکاٹ سٹائرس کی خدمات حاصل کر لیں

لائسیسٹر شائر فوکسز نے سابق کیوی آل راﺅنڈر سکاٹ سٹائرس کی خدمات حاصل کر لیں

  



لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش کاﺅنٹی لائسیسٹر شائر فوکسز نے سابق کیوی آل راﺅنڈر سکاٹ سٹائرس سے معاہدہ کر لیا۔ سٹائرس نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بطور دوسرے غیر ملکی کھلاڑی کلب کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سٹائرس کی کلب میں شمولیت پر اتفاق ہو چکا ہے تاہم ابھی انہیں ویزے کی منظوری ملنا باقی ہے۔ سٹائرس نے اپنے بیان میں کہا کہ لائسیسٹر شائر فوکسز مشہور کلب ہے اس سے معاہدہ کرنے پر مجھے بے حد خوشی ہوئی، میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کروں۔ لائسیسٹر شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ فل ویٹی کیس نے کہا کہ سٹائرس انٹرنیشنل اور کاﺅنٹی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ان کی خدمات ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

         

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...