سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ پیور کرکٹ آسٹریلیا کے ڈپٹی چیئرمین مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ پیور کرکٹ آسٹریلیا کے ڈپٹی چیئرمین مقرر

  



میلبورن (سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ پیور کو کرکٹ آسٹریلیا ڈپٹی چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ پیور آئندہ برس ویلے ایڈورڈز کی مدت پوری ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ویلے کی مدت آئندہ برس اکتوبر میں ختم ہو جائے گی اور کرکٹ آسٹریلیا کے جنرل اجلاس میں پیور کو چارج دیا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جمعہ کو بورڈ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔ پیور اس سے قبل بطور آسٹریلین آپریشنز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور رواں برس کے شروع میں وہ ریٹائر ہو گئے تھے۔ ویلے ایڈورڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ پیور کرکٹ آسٹریلیا کے اگلے چیئرمین ہوں گے، میں اکتوبر 2015ءتک کرکٹ آسٹریلیا کا چیئرمین رہوں گا، آئی سی سی کا اجلاس جون میں ہو گا اور اس تقرری کے بعد ڈیوڈ کے پاس موقع ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کر کے مینیجنگ تجربہ حاصل کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...