روڈ مارش آسٹریلین کرکٹ سلیکشن پینل کے نئے سربراہ مقرر

روڈ مارش آسٹریلین کرکٹ سلیکشن پینل کے نئے سربراہ مقرر

  



میلبورن (سپورٹس ڈیسک) سابق وکٹ کیپر روڈ مارش آسٹریلیا کرکٹ سلیکٹرز کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔ مارش کو جان انویراریٹی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز مارک وا کو پہلی بار سلیکشن پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر حکمرانی قائم ہونے کے ایک روز بعد سلیکشن پینل میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔ سابق سلیکشن چیف ٹریور ہونز کی 2006ءکے بعد دوبارہ سلیکشن پینل میں واپسی ہوئی ہے جبکہ انواریٹی اور اینڈی بیکل کو فارغ کر دیا گیا۔ ٹیم کوچ ڈیرن لیمن سلیکشن پینل میں اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انواریٹی نے تقریباً تین برس تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کو بتایا کہ وہ سلیکشن پینل میں کام جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں لیکن بورڈ نے پینل میں نئے چہروں کو شامل کرنا بہتر سمجھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز ستھرلینڈ نے کہا کہ انوا ریٹی نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی، جب ریٹی نے چارج سنبھالا تو آسٹریلوی ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر تھی اور آج ٹیم نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی حکمرانی قائم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ مارش اس عہدے کے موزوں امیدوار تھے ان کا ٹریک ریکارڈ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، امید ہے کہ وہ بہترین نتائج دیں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس یکم جولائی کو ہو گا جس میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کھلاڑیوں کے ناموں پر غور ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...