فلمی دنیا میں جدوجہد کا سفر جاری ہے ،کنگنا رانوت
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں جدوجہد کا سفر جاری ہے اور آج انہیں جتنی پذیرائی ملی ہے اس سے پہلے نہیں ملی تھی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں محسوس کررہی ہوں کہ میری زندگی کا خوبصورت ترین سفر ہے کیونکہ کام کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے جو پذیرائی اور حوصلہ افزائی مل ر ہی ہے اس سے پہلے ایسا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی کے بارے میں جو تصور پایا جاتا وہ تبدیل ہوچکا ہے جس کی مجھے بڑی خوشی ہے انہوں نے کہا کہ اب مختلف موضوع پر فلمیں بن رہی ہیں اور ان کے مطاق اپنے آپ کو کردار میںڈھالنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور اس کیلئے وہ بھرپور کوششیں کررہی ہیں ۔