عامر خان آج امریکہ کے لوئیس کولازو کے مدمقابل آئینگے

عامر خان آج امریکہ کے لوئیس کولازو کے مدمقابل آئینگے

  



لندن( آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج لاس ویگاس میں امریکہ کے لوئیس کولازو کے مدمقابلآئینگے عامر خان ایک سال کے بعد رنگ میں ایکشن میں دکھائی دینگے اس بار برطانوی باکسر لوئیس کولازو کیخلاف اپنے ویلٹری ویٹ کریئر کا آغاز کرینگے دونوں باکسرز نے باﺅٹ کے لئے تیاریاںمکمل کرلی ہیں ۔ لاس ویگاس میں اس فائٹ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے دو بار عالمی چمپئن رہنے والے عامر خان اکتیس مقابلوں میں اٹھائیس بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں صرف تین ہی ایسی فائٹ ہیں جب انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا عامر خان نے انیس بارے اپنے مخالفین کو ناک آﺅٹ کیا ادھر امریکی باکسر لوئیس کولازو اب تک چالیس بار رنگ میں اترے ہیں اور صرف پانچ بار مقابلوں میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا عامر خان نے اس سے قبل شیفیلڈ میں گزشتہ سال اپریل میں میکسیکو کے جولیوڈیاز سے زبردست مقابلہ کیا تھا ماہرین عامر خان اور امریکی باکسر کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ظاہر کررہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3