اکشے کمار بھارتی خاتون پولیس افسروں کو تربیت دیں گے

اکشے کمار بھارتی خاتون پولیس افسروں کو تربیت دیں گے
 اکشے کمار بھارتی خاتون پولیس افسروں کو تربیت دیں گے

  



ممبئی (آن لائن) کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار اب بھارتی خاتون پولیس افسروں کو لڑائی بھڑائی کے گر سکھانے کے لیے تیار ہورہے ہیں۔حال ہی میں ممبئی میں پولیس والوں نے رنگا رنگ تقریب سجائی جس میں نوجوانوں کو مارشل آرٹ کے مختلف گر بتائے گئے۔ اس موقع پر اکشے کمار نے اعلان کیا کہ وہ ممبئی کی پولیس والیوں کو اب چاقو کی لڑائی کا فن سکھانے کی کوشش کریں گے۔ یعنی اب یہ سمجھیں کہ بھارتی پولیس والیاں ، بالی وڈ اسٹار سے لڑائی بھڑائی کا فن سیکھنے کے لیے تیار ہورہی ہیں۔

مزید : کلچر