انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنا میرا ہدف ہے،چیس پلیئر محمود لودھی

انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنا میرا ہدف ہے،چیس پلیئر محمود لودھی

  



اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کے سٹار چیس پلیئر اور انٹرنیشنل ماسٹر محمود احمد لودھی نے کہا ہے کہ قومی سطح کے ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کے بعد انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنا میرا ہدف ہے۔ لودھی نے ریکارڈ 14 ویں بار قومی چیس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ لودھی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی سطح کے ایونٹ میں ریکارڈ قائم کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، میں مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے انٹرنیشنل سطح پر ٹائٹلز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...