سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

  



لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے نو منتخب ڈائریکٹر آف کرکٹ پیٹر مورس نے سکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ان کیپڈ فاسٹ باﺅلر ہیری گورنی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان ایلسٹرکک، گیری بلانس اور ای این بیل اور جیمز اینڈرسن کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پیٹر مورس نے دوسری بار انگلینڈ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 9 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پیٹر مورس نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف مضبوط سکواڈ تشکیل دیا ہے، امید ہے کہ ٹیم حریف ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ایلسٹرکک کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جیمز اینڈرسن، گیری بلانس، ای این بیل، روی بوپارا، جوز بٹلر، ہیری گورنی، کرس جورڈن، ایوان مورگن، جو روٹ، جیمز ٹریڈویل اور کرس ووکس شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...