مخصوص گاڑیوں پر فیڈ واپس لینے کا مطالبہ

مخصوص گاڑیوں پر فیڈ واپس لینے کا مطالبہ

  



کراچی (آئی اےن پی)مقامی آٹو انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹھارہ سو سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر عائد دس فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لی جائے تاکہ فروخت کے حجم میں اضافہ ہوسکے۔پاکستان آٹو موٹیو ینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے حکومت کو اگلے سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اٹھارہ سو سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر عائد ایف ای ڈی لیوی سے پیچھے ہٹتی ہے تو اسکا فائدہ مقامی آٹو صنعت کو ہوگاناصرف منوفیکچرزکے فروخت کے حجم کی بحالی ممکن ہوگی بلکہ قومی خزانے کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔

 پاما کے ڈارئریکٹر کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایف ای ڈی سے پیچھے ہٹنے سے مقامی انڈسٹری میں اعتماد کی بحالی ممکن ہوپائے گی،،ایف ای ڈی ٹیکس نے ملک کے پہلے اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلز منوفیکچرنگ پراجیکٹ کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے،پاما کے ڈائریکٹر نے حکومت سے درخوست کی ہے کہ فوری طور پرمقامی ایس یو وی کو دس فیصد ایف ای ڈی سے مستثنی کیا جائے۔

مزید : کامرس


loading...