ایلیا ویویانی نے ترکی سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

ایلیا ویویانی نے ترکی سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

  



 انقرہ(آن لائن) اٹلی کے ایلیا ویویانی نے ترکی سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا ۔ رین تارامائے کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ ریس کا پانچواں مرحلہ ایک سو تراسی کلو میٹر پر محیط تھا۔ اٹلی کے اسپرنٹر ایلیا ویویانی نے دلچسپ مقابلے کے بعد مارک کیونڈش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی۔ اٹالین رائیڈر نے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے چونتیس منٹ گیارہ سیکنڈز میں طے کیا۔ برطانیہ کے مارک کیونڈش دوسرے اور کرسٹیان تیسرے نمبر پر رہے۔ ایسٹونیا کے رین تامارائے کی ریس میں مجموعی برتری برقرار ہے۔ برطانیہ کے ایڈیم ییٹس چھ سیکنڈزکے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3